لاہور: ٹریفک حادثات، 24 گھنٹوں میں 264 حادثات رپورٹ
05-12-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 311 افراد زخمی ہوئے 112 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 199 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بیشتر حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔