پنجاب یونیورسٹی: آثار قدیمہ نمونوں کے ڈیجیٹل تحفظ پر تربیتی ورکشاپ

05-12-2026

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی لاہور کی آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے "3DVOK MT ہینڈ ہیلڈ سکینر کا استعمال کرتے ہوئے آثار قدیمہ کے نمونوں کی جدید ترین 3D دستاویزی اور ڈیجیٹل تحفظ" کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

کوانٹم یونیورسل کے سی ای اور  سعد احمد خان اور ان کی ٹیم میں شامل  زبیر اور عامر  نے طلباء کو آثار قدیمہ کے نمونوں کے ڈیجیٹل تحفظ، دستاویزات اور تجزیہ کے لیے جدید 3D سکیننگ ٹیکنالوجیز سے متعارف کرایا جبکہ سیشن میں 3DVOK MT ہینڈ ہیلڈ 3D سکینر پیش کیا گیا۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (S.I., T.I.) اور پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز نے ڈیجیٹل آرکیالوجی میں ناقص اور طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر عفت شاہین، انچارج شعبہ آثار قدیمہ نے اس نتیجہ خیز سیشن کے لیے انسٹرکٹر کا شکریہ ادا کیا جبکہ اختتام شیلڈز کی تقسیم اور گروپ فوٹو کی ایک مختصر تقریب کے ساتھ ہوا۔