سیشن کورٹ: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
05-12-2026
(لاہور نیوز) سیشن عدالت نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی،دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول ہو چکی ہے، جو 2000 صفحات پر مشتمل ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ آئندہ 2 دن تک فراہم کر دی جائے گی۔