پنجاب: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش، الرٹ جاری
05-12-2026
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔