عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

05-12-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل مارکیٹ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 515 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح  24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 395 روپے بڑھ کر 8 ہزار 908 روپے پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 41 ڈالر بڑھ کر 4701 ڈالر پر پہنچ گیا۔