پنجاب کی جیلوں میں سکیورٹی سخت، 12 ہزار کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ

05-12-2026

(لاہور نیوز) جیلوں میں منشیات کے سدباب اور سکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب کا بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کی 12 بڑی جیلوں میں 31 جولائی تک کیمرے لگانے کا عمل مکمل کیا جائے گا، ان جیلوں میں کوٹ لکھپت جیل ، کیمپ جیل، اڈیالہ جیل، سینٹرل جیل گوجرانوالہ، سینٹرل جیل ساہیوال، سینٹرل جیل بہاولپور، سینٹرل جیل ملتان اور سینٹرل جیل ڈی جی خان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کے منصوبے پر ساڑھے 4 ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار کیمرے نصب کئے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ جیلوں میں کیمرے لگانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔  آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر  نے کہا ہے کہ جیلوں کو محفوظ بنانے کیلئے جدید سکیورٹی نظام متعارف کروایا جا رہا ہے اور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔