عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ
05-12-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت خزانہ نے مئی کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز جلد ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔