جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ
05-12-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے رجسٹریشن ایکٹ 2026ء گورنر پنجاب کو ارسال کردیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی سے یہ ایکٹ بروز جمعرات کو کثرتِ رائے سے منظور ہوا تھا۔ اس بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔ اس بل کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترامیم کی جائیں گی، ترمیم کر کے بائیو میٹرک تصدیق کی شق ایکٹ میں شامل کی جائے گی۔ بل کے متن کے مطابق جائیدادوں کے ساتھ جن اشیاء کی رجسٹریشن لازم ہے ان کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازم ہو گی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی الیکٹرانک ریکارڈ سسٹم تشکیل دے گی۔