اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
05-12-2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش، انہوں نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت تھیمڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے شیئر کی۔
صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، دونوں کی محبت بھری جوڑی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔ اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں دکھائی دیے، سحر نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اداکارہ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا اصغر کو مبارک باد پیش کی ہے۔