لاہور: بھانجے کی دوستوں کے ساتھ مل کر ماموں کے گھر ڈکیتی
05-12-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے شالیمار میں بھانجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماموں کے گھر ڈکیتی کی واردات کر ڈالی۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا۔ ملزمان گھر سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، جبکہ واردات کے بعد ڈاکوؤں کے فرار ہونے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی اور متعدد لوکل کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گلبرگ کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، دورانِ تفتیش بھانجے نے واردات کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان زرگم، حیدر اور عمار کے قبضے سے لوٹا گیا سونا، نقدی رقم، پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔