ٹھوکر کینال سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
05-12-2026
(لاہور نیوز) شہر کے علاقے ٹھوکر کینال سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔