برائلر گوشت کی قیمت 540 روپے کلو برقرار

05-12-2026

(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے جبکہ برائلر گوشت کے نرخ بدستور بلند سطح پر موجود ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 540 روپے فی کلو برقرار ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ آ سکی، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 345 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 359 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 373 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ادھر انڈوں کی قیمت بھی برقرار ہے اور فی درجن انڈے 230 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 780 روپے مقرر کی گئی ہے۔