کتے کے کاٹنے سے ریبیز کی بیماری میں مبتلا نوجوان میو ہسپتال میں جاں بحق
05-12-2026
(لاہور نیوز) کتے کے کاٹنے کے باعث ریبیز کی بیماری میں مبتلا ہونے والا 18 سالہ نوجوان زین علی میو ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔
چند ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے سے میو ہسپتال میں یہ چوتھی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زین علی کو چند روز قبل تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم حالت زیادہ نازک ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2024 اور 2025 کے دوران 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری طور پر ویکسین اور طبی امداد حاصل کی جائے تاکہ ریبیز جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکے۔