ہیئر: 27 سالہ نوجوان کے اندھے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
05-12-2026
(لاہور نیوز) ہیئر کے علاقے میں 27 سالہ نوجوان آکاش ایوب کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جدید تفتیشی طریقوں اور خفیہ معلومات کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھا، جس پر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر فیاض احمد تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر آکاش ایوب کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔