ہلکے بادل ٹھنڈی ہوائیں، شہر میں موسم خوشگوار، آج بھی بارش کا امکان

05-12-2026

(لاہور نیوز) شہر میں آج صبح سورج کی نرم کرنوں اور ہلکے بادلوں کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 جبکہ کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی شہر میں بارش کا امکان موجود ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ چند روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً معتدل رہ سکتا ہے۔