معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک ذیشان سے جنید رانا کی ملاقات

05-11-2026

(لاہور نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک ذیشان سے فوکل پرسن پرائم منسٹر برائے یوتھ پروگرام جنید رانا کی ملاقات، اس موقع پر بے روزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کیلئے نئے ملازمتوں کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوکل پرسن پرائم منسٹر برائے یوتھ پروگرام جنید رانا نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ملک ذیشان سے ملاقات کی، جس میں بے روزگاری کے خاتمے ، نوجوانوں کیلئے نئے ملازمتوں کے مواقع، آئی ٹی سیکٹر میں نئی جدت اور  پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی وفنی منصوبوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوام کی سہولیات کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔