کاہنہ: دو فریقین میں جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد زخمی
05-11-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق فریق اول نے فریق دوئم پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے اور سر پر چوٹ لگنے سے امتیاز اور عبداللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ، سلمان، اکبر اور حماد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔