نواب ٹاؤن: چور گھر سے 80 تولہ سونا لوٹ کر فرار

05-11-2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن میں 4 کروڑ روپے کی چوری کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم چور گھر سے 80 تولہ سونا زیورات ، تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے سونے کی 30 انگوٹھیاں، ایک ڈائمنڈ سیٹ چوری کیا، 12 سونے کی چوڑیاں، چار کنگن ، چار سونے کے سیٹ بھی چوری کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نقب زنی کی واردات گزشتہ رات 8 بجے نجی سوسائٹی میں ہوئی، چور پہلی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔