روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
05-11-2026
(لاہورنیوز) انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔