پنجاب: سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
05-11-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی شدت کے پیشِ نظر تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولز 22 مئی بروز جمعہ سے 23 اگست تک بند رہیں گے جبکہ تدریسی عمل 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوگا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔