وزیراعلیٰ پنجاب کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
05-11-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینےکی درخواست منظور کر لی گئی۔
لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے، نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم ہونے پر مریم نواز کی جانب سے رقم کی واپسی کی استدعا کی گئی تھی۔