لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

05-11-2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل شہر لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس سے حبس کی کیفیت میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔