پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کی تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا
05-10-2026
(لاہور نیوز) بے بنیاد الزامات کی آڑ میں شروع کیا جانے والا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کی تاریخی رسوائی کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔
اپنی سکیورٹی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر جنگی جنون کو ہوا دینے والے بھارت کو افواج پاکستان کے دندان شکن جوابی وار کی وجہ سے منہ کی کھانا پڑی، حق پر ڈٹے پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے۔ پاکستان کی قومی و عسکری قیادت نے عزم و جرات سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اور ملک کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مسلح افواج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے۔ یہ وہ عظیم الشان فتح کا دن ہے جب آپریشن بنیان مرصوص کے غازیوں نے مودی کے سندور کو تندور میں جھونک دیا۔