وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5- انڈر پاس، 2 اورر ہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج کا افتتاح کر دیا

05-10-2026

(لاہور نیوز) سگنل فری راولپنڈی " 179 روز میں 5- انڈر پاس ، 2 اوررہیڈ برج اور پیڈسٹرین برج کی تکمیل کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کا اربن کلچر تبدیل کرے گا۔

190 دن کی بجائے 179 یوم میں مکمل ہونے والا یہ پاکستان کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی معرکہ حق سکوائر کا افتتاح کرتے ہوئے راولپنڈی کچہری چوک تا ریخی دن پر معرکہ حق سکوائر سے موسوم کر دیا گیا، معرکہ حق سکوائر پراجیکٹ کے سنگ میل کی نقاب کشائی کے بعد دعائے خیر کی گئی۔  وزیر اعلی نے سگنل فری کوریڈور کا دورہ کیا اوراوور ہیڈ برج اور دیگر روڈز کا معائنہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے نیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے تفتصلی بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دولاکھ سے زائد گاڑیاں گزر سکیں گی، معرکہ حق سکوائر میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی بنایا گیا، روات تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل، تیسرا فیز جلد مکمل کرلیا جائے گا، اس کے علاوہ ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی انڈر پاس بنیں گے۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ روات سے موٹروے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جائے گا، سگنل فری کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور تین فلائی اوور بنیں گے۔