غیر قانونی سگریٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں مالیت کے سگریٹ تلف

05-10-2026

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذیلی ادارے آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی جانب سے غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن،

کارروائی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو لاہور فضا بتول کی نگرانی میں کی گئی، جس میں 14.7 ملین روپے مالیت کے جعلی سگریٹس کی ماحول دوست طریقے سے تلفی کا عمل شروع کیا گیا۔ حکام کے مطابق قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد 1,473 کارٹن جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس تلف کیے گئے جبکہ اس کارروائی سے قومی خزانے کو 94.7 ملین روپے کے ٹیکس نقصان سے بچایا گیا ہے۔