شادمان: پولیس کی کارروائی، 14 جواری گرفتار

05-10-2026

(لاہور نیوز) شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو شادمان مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم اور تاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔