باغبانپورہ: گھر کی لفٹ میں پھنسے 2 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا، ہسپتال منتقل

05-10-2026

(لاہور نیوز) باغبانپورہ میں ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب ایک گھر کی لفٹ میں دو بچے پھنس گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لفٹ میں پھنسنے والے بچوں کی شناخت 13 سالہ حسن اور 13 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے، امدادی ٹیم  نے دونوں بچوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن کے دوران لفٹ میں پھنسے بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔