ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان
05-10-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔