لاہور میں 264 ٹریفک حادثات، 335 افراد زخمی

05-10-2026

(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 264 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 335 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 117شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 218معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔  ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔