نئی گندم سے تیار آٹا مارکیٹ میں آنا شروع، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

05-10-2026

(ویب ڈیسک) گندم کی نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی پہنچنا شروع ہو گئی، تاہم اس کے ساتھ ہی فلور ملز اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 3500 روپے فی من گندم سے تیار ہونے والا آٹا اب 4300 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2130 روپے ہو گئی ہے۔ شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔