سندر: ساتھ جانے سے انکار پر ملزم نے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا

05-10-2026

(لاہور نیوز) سندر میں ملزم نے فائرنگ کر کے سابقہ بیوی کو قتل کردیا۔

ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 45 سالہ سابق بیوی کلثوم بی بی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے 8ماہ قبل مقتولہ کو طلاق دی تھی،ملزم اپنی سابقہ بیوی کو ساتھ لے جانا چاہتا تھا ،کلثوم بی بی کے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد  ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔