سی سی ڈی کا چھاپہ، ریپ مقدمہ میں مطلوب ملزم نیفے میں پستول چلنے سے زخمی

05-10-2026

(لاہور نیوز) سی سی ڈی سول لائنز نے ریپ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے باٹا پور کے علاقے میں چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کی گرفتاری کے دوران اس نے فرار ہونے اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔ اسی دوران اس کے نیفے میں رکھا پستول اچانک چل گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے میو  ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔