معرکہ حق : دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین
05-10-2026
(لاہور نیوز) معرکہ حق میں فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا میڈیا گروپ پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
بھارت کا غرور چکنا چور، پاک فوج نے مودی کے سر سے جنگی جنون کا بھوت اتار دیا، بھارت نے ایک سال پہلے آپریشن سندور کا آغاز کیا تو جواب میں پاکستان نے معرکہ حق میں آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز کرکے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے ہر جنگی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کیلئے دنیا میڈیا گروپ نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔