معرکہ حق کی فتح کا ایک سال، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، شہدا کی یادگار پر حاضری

05-10-2026

(لاہور نیوز) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں خصوصی پروقار تقریب ہو رہی ہے جس میں شہدا کی یادگار پر حاضری دی جا رہی ہے۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور امیر البحرایڈمرل نوید اشرف نے بھی شہدا کی یادگار پر پھول رکھے ہیں، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ہے۔ قبل ازیں معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے قوم اور افواج کو مبارک باد دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔