ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
05-09-2026
(لاہورنیوز) سائوتھ ایئر کے پہلے طیارے ATR 72-500 کی پاکستان آمد ہوئی ہے۔
پرواز سیاحتی فروغ اور علاقائی انضمام کے ٹی پی آر آئی منصوبے کے تحت پہنچی، طیارے کی آمد ہوابازی شعبے کی ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے روڈ میپ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ جون 2026 میں ایئرلائن کی جانب سے پروازوں کا آغاز متوقع ہے، پروازوں کے آغاز سے پاکستان کی علاقائی فضائی منڈی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ اقدام سے علاقائی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، فضائی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور تجارتی روابط مزید بہتر ہوں گے۔