اداکارہ اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد
05-09-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کو خوش خبری سناتے ہوئے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے پہلے بچے کی آمد کی منتظر ہیں، اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سو مچ فار ایبس دس سمر اور ساتھ میں AminPartyOfThree# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اس کے علاوہ انہوں نے مرد، خاتون اور بچے کی ایموجیز بھی شامل کیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں اشنا شاہ اور حمزہ امین کریم رنگ کے خوبصورت ملبوسات میں دکھائی دیے، اداکارہ نے سادہ مگر نہایت دلکش میٹرنٹی گاؤن زیب تن کیا، فوٹو شوٹ میں دونوں کی خوشی اور محبت نمایاں دکھائی دی۔ اداکارہ کی اس خوش خبری پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے، درفشاں سلیم نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کے لیے بہت خوشی ہو رہی ہے، جبکہ منال خان نے کہا ہے کہ یہ بہت خوبصورت ہے، مبارک ہو ماما۔ کبریٰ خان نے اللّٰہم بارک لکھ کر دعا دی، جبکہ زویا ناصر نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ننھی بڈی راستے میں ہے۔اس کے علاوہ کنزا ہاشمی، سجل علی اور ندا یاسر سمیت متعدد فنکاروں نے بھی جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔ واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین نے فروری 2023ء میں کراچی میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی کی تصاویر اور تقریبات بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔