لاہور پارکنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن شروع، گلبرگ زون ون ماڈل قرار
05-09-2026
(لاہور نیوز) لاہور پارکنگ کمپنی کی اپ گریڈیشن اور شہر کے پارکنگ نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔
منصوبے کے تحت گلبرگ زون ون کو ماڈل زون بنایا جائے گا، جہاں ایک ہفتے کے اندر جدید پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زون ون گلبرگ میں 35 پارکنگ سائٹس کو ڈیجیٹل کیا جائے گا جبکہ تمام پارکنگ سٹینڈز کی لائیو مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی، سکیورٹی اور شفافیت کیلئے ہر سائٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت آٹو ٹکٹنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا جبکہ مینوئل ٹکٹنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں پر قابو پایا جا سکے۔ پارکنگ کمپنی کے عملے کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت زون ون کے سٹاف کیلئے تربیتی ورکشاپس جاری ہیں۔