ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

05-09-2026

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو گئی۔

آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 سو روپے کم ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے گھٹ کر 8 ہزار 513 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہو کر 4713 ڈالر پر آ گیا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 3 ہزار 1 سو روپے سستا ہو گیا۔