وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال، حکومتی امور پر تبادلہ خیال

05-09-2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیے بغیرعوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں، ن لیگ حکومت کی وفاق اور پنجاب میں ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔