افغانیوں کا باپ بیٹوں پر جان لیوا حملہ ، 3 افراد زخمی
05-09-2026
(لاہور نیوز) شفیق آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر افغانی باشندوں کے ایک گروہ نے باپ اور بیٹوں پر جان لیوا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 20 سے زائد افراد نے چھریوں، اینٹوں اور ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت گلفام، سجاد اور احد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔