خاتون سے نازیبا حرکت، ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
05-09-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے راہگیر خاتون سے چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
لیاقت آباد پولیس کے مطابق ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔ ایس پی اسد علی کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ خاتون اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھی کہ ملزم نے پیچھے سے آ کر نازیبا حرکت کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔