خطے میں مہنگا ترین پٹرول پاکستان میں فروخت کرنا ظلم ہے: اعجاز شفیع

05-09-2026

(لاہور نیوز) جنرل سیکریٹری کسان ونگ پنجاب ایم پی اے میاں اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگا پٹرول پاکستان میں فروخت کرنا ظلم عظیم ہے۔

میاں اعجاز شفیع  نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگا پٹرول پاکستان میں فروخت کرنا ظلمِ عظیم ہے۔ میاں اعجاز شفیع  نے کہا کہ تاجر، کسان اور غریب عوام پہلے ہی شدید مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان ہیں جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں  نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو پٹرول گردی کا شکار بنا کر زندہ دفن کیا جا رہا ہے۔ انہوں  نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔