مستی گیٹ پولیس کی کارروائی، 125 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم گرفتار
05-09-2026
(لاہور نیوز) مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم اگنیش مسیح کو گرفتار کر لیا۔
ا یس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے شراب لے جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 125 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔