ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
05-09-2026
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوٹلی گھاسی کے علاقے سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہر کنارے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔