پنجاب: سرکاری سکولوں میں تعلیم بہتر بنانے کیلئے بڑے منصوبے کی منظوری
05-09-2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں انگریزی زبان کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد کا ٹاسک پیکٹا کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت اساتذہ کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ منصوبے میں طلبہ کی سپیکنگ اور ریڈنگ سکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ جدید لرننگ میٹریل اور ڈیجیٹل ٹیچنگ ماڈلز متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اصلاحات کے تحت اس کے مؤثر نفاذ کے لیے اسٹیٹمنٹ اور مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا۔