جرائم بڑھنے پر آئی جی پنجاب کا سخت ایکشن، افسران کو مانیٹرنگ کا حکم

05-09-2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر سنگین وارداتوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کے اجلاس میں جرائم کی صورتحال پر اظہارِ ناراضی کے بعد آئی جی پنجاب نے اہم احکامات جاری کردیے ۔

نئے احکامات کے تحت سنگین کرائم کی واردات پر متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران خود جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے جبکہ افسران جائے وقوعہ کی تصاویر سی پی او آپریشنز برانچ کے گروپ میں اپ لوڈ کریں گے شواہد اکٹھے ہونے تک اعلیٰ افسران موقع پر موجود رہیں گے، جبکہ دیگراہم جرائم کی کالز پر ایس ڈی پی اوز کو بھی جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریجنل سربراہان کرائم سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد کریں گے جبکہ عوام کے ساتھ بہتر رویہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔