حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

05-09-2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔  وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا تاہم نئی قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا.