کلمہ چوک: فیروز پور روڈ، لبرٹی جانیوالے راستوں پر ٹریفک جام

05-08-2026

(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن میٹرو بس سٹیشن سے کلمہ چوک تک ٹریفک جام ہو گئی۔

کلمہ چوک سے لبرٹی جانے والے راستے پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ برکت مارکیٹ سگنل سے لبرٹی جانے والے راستے پر بھی شدید ٹریفک جام ہو گئی۔ گلبر گ کے بھی کئی راستوں میں ٹریفک شدید جام رہی، عثمانی روڈ پر بھی برکت مارکیٹ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔