ملت پارک: راہزنی، چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

05-08-2026

(لاہور نیوز) ملت پارک پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے راہزنی، چوری اور موٹر سائیکل رکشہ چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق  ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے موٹرسائیکل رکشہ، نقدی، زیورات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں غلام عباس، مجاہد اور علی رضا شامل ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔