پنجاب کی سرکاری لائبریریوں میں فائر وال سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

05-08-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی سرکاری لائبریریوں میں فائر وال سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلہ سائبر حملوں اور غیر متعلقہ ویب سائٹس تک رسائی روکنے کیلئے کیا گیا ہے، لائبریری ممبرز کو صرف تعلیمی اور تحقیقی مواد تک رسائی دی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے جدید فائر وال ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔ فائر وال تنصیب منصوبے پر 5 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ مقرر کیا گیا ہے، منصوبے کیلئے متعلقہ فورمز سے باقاعدہ منظوری حاصل کر لی گئی ہے، منصوبے میں پنجاب بھر کی 14 سرکاری لائبریریاں شامل ہیں، لائبریریوں کے آئی ٹی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات تیز کر لئے گئے ہیں۔ فائر وال سسٹم کے تحت غیر اخلاقی اور غیر ضروری مواد تک رسائی محدود کرنے کی تیاری کی گئی ہے، محکمہ کی جانب سے لائبریری نیٹ ورک کو محفوظ اور مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔